ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما قتل

 خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والی خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہردیپ سنگھ نیجر کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہردیپ سنگھ نیجر کی لاش گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کی پارکنگ سے ملی، انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا، سکھ تنظیموں نے بھی ہردیپ سنگھ نیجر کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ہردیپ سنگھ نیجر گورو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے سربراہ تھے اور مقتول سکھ رہنما بھارت کو مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں بھی متحرک سکھ رہنما اوتار سنگھ کو مبینہ طور پر زہر دیکر ہلاک کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے الزام عائد کیا تھا کہ اوتار سنگھ کو زہر دیا گیا جس سے آہستہ آہستہ ان کی موت واقع ہو گئی۔

اوتار سنگھ کو بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی پرچم اتارنے کے الزام پر لندن میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اوتار سنگھ بھارتی پنجاب کے خالصتانی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کا قریبی ساتھی تھا، امرت پال بھی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے۔