عیدالاضحی کی آمد ،  لمپی سکن کی بیماری لاہور پہنچ گئی

Lampi skin,desease,City42
کیپشن: Animal suffering from Lampi skin desease,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لمپی اسکن بیماری  مویشیوں اور آبی بھینسوں کی ایک وائرل بیماری ہے جو نسبتاً کم اموات کا سبب بنتی ہے تاہم، بیماری کے نتیجے میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے مسائل اور پیداوار میں نمایاں نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ بیماری بنیادی طور پر کیڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جیسے کہ مکھیوں، مچھروں اور ممکنہ طور پر ٹکڑوں کی مخصوص اقسام،یہ بیماری فومائٹس کے ذریعے آلودہ آلات اور بعض صورتوں میں براہ راست جانوروں سے دوسرے جانوروں میں بھی پھیل سکتی ہے۔

اب جبکہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے لیکن  عید الاضحی قریب آتے ہی لمپی سکن کی بیماری لاہور پہنچ گئی۔

ٹھوکر نیاز بیگ پر محکمہ لائیو سٹاک نے لمپی سکن کے جانوروں کومنڈی لے جانے سے روک دیا، محکمہ لائیو سٹاک کا کہناہے کہ جانوروں میں لمپی سکن کے اثرات موجود ہیں،جانوروں کے جسم پر گلٹیاں موجود ہیں۔