(ویب ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے،ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سے ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1840 ڈالر پر برقرار ہے۔