(جنید ریاض)شہر بھر کے پانچ سو سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کا معاملہ 6 ماہ سے التواء کا شکار،درجہ چہارم کی بھرتی کا معاملہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فنڈز کی قلت کے باعث دبا لیا۔
شہر بھر کے پانچ سو سکولوں مین درجہ چہارم کی بھرتیوں کا معاملہ التواء کا شکار ہیں،درجہ چہارم کی بھرتی کا معاملہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے دبا لیا۔سرکاری سکولوں میں میں درجہ چہارم کی بھرتیاں 6 ماہ سے نہ ہوسکیں۔پانچ سو سیٹوں ہے بھرتیاں کے لیے اشتہار دیا گیا۔
انٹرویوز اور تحریری ٹیسٹ کے بعد بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان نہ ہوسکا۔حکومت کی تبدیلی کے بعد معاملہ مزید لٹک گیا جس کے باعث امیدوار پریشانی سے دوچار ہیں۔