سابق وفاقی وزیرکا لوڈ شڈنگ کو ختم کرنے کیلئےحکومت کو48گھنٹے کا الٹی میٹم

Loadshedding
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں لوڈشڈنگ ختم کرنے کے لئےحکومت اور پیسکوکو48 گھنٹے کا الٹی میٹم،پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔
سابق وفاقی وزیرعلی امین نے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر یہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے مین گرڈ پر قبضہ کر لیں گے،وہ حقنوازپارک میں ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل تک تمام کارکنان لوڈشیڈنگ کے بارے واٹسپ گروپوں میں رپورٹ شیئر کریں، پرسوں سے میں گرڈ کا بٹن خود دباوں گا،ایکسین ،ایس ڈی او، سپرڈینڈیںٹ اور لین مین میرا اپنا ہو گا،مولانا اور شہاز شریف آجانا مجھے روکنا،میں اعلان کر کے آ رہا ہوں۔