بجلی بچت پلان پر آج سےعمل گا

Markets
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہورسمیت بڑے شہروں میں بازاراورمارکیٹیں آج سےرات نوبجےبند ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی بچت پلان پر آج سےعمل گا۔شادی ہالزدس بجے اورریسٹورنٹس ساڑھے گیارہ بجےبندہوں گے۔میڈیکل اسٹورزاور پٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے  پنجاب بھر میں سوموار سے مارکیٹیں رات 9بجے بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرا علیٰ سے ملاقات میں تاجر عہدیدارو ں اور نمائندوں نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے توانائی بچت پلان کے مطابق صوبے میں مارکیٹیں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گی۔شادی ہالز دس بجے اور ریسٹورنٹس ساڑھے گیارہ بجے بند ہونگے ۔ فارمیسی، پٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-06-20/news-1655708737-5021.jpg

 

API Response: