(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں اس بات کا اداکارہ نے خود اعتراف کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کیں کو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں،اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان نے امید سے ہیں اس بات کا اعتراف کرتے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر گلوکارہ فلک شبیر کے ہمراہ متعدد تصاویر پوسٹ کیں، ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نےقرآنی آیت لکھتے شیئر کی،ترجمہ"وہی ہے جس نے تم کو رحم میں پیدا کیا ہے جب وہ چاہتا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے،تمام طاقتور تمام طاقت"
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں امید سے ہوں،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں جس کا اشارہ وہ خود اور ان کے شوہر فلک شبیر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر دے چکے تھے، اداکارہ کے شوہر فلک شبیر ویڈیو بناتے ہوئے جب سوال کرتے ہیں کہ ’’ یہ کپڑے کس کے لئے خرید رہی ہو‘‘ تو سارہ خان ہنس پڑتی ہیں،صارفین کا کہناتھا کہ اداکارہ یہ کپڑے اپنے آنے والے بچے کے لئےخرید رہی ہیں؟
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان چھٹیاں منانے فرانس گئیں ہیں،انہوں نے فیس بُک پر معروف کافی کمپنی کے کیفے میں ماسک لگائے بیٹھے ایک تصویر شیئر کی تھی،اداکارہ نے لوکیشن میں فرانس لکھا، جس سے مداح حیران رہ گئے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اس وقت فرانس میں موجود ہیں۔