(عظمت مجید)این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ آج 15لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، آئندہ10دن میں50لاکھ ویکسین پاکستان آجائےگی،23لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے12سے18جون تک23لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، ایک دن میں3لاکھ32ہزار877افرادکی ویکسی نیشن کی گئی ، یہ کسی بھی ہفتےمیں کی گئی سب سےزیادہ ویکسی نیشن ہے،آئندہ ہفتے انشاءاللہ نیاریکارڈقائم کریں گے،ان کا مزید کہناتھا کہ آج 15لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، آئندہ10دن میں50لاکھ ویکسین پاکستان آجائےگی۔
Last week jun 12-18, more than 23 lakh vaccinations were done at a rate of 332,877 per day. This is the highest so far in any week. With 1.5 million vaccines arriving today and another almost 5 million in next 10 days, inshallah next week will be a new record. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2021
لاہور میں کورونا وائرس کےمریضوں میں بدستور کمی واقع ہورہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 104 مریض رپورٹ ہوئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 255 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں،ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 76 فیصد بیڈز خالی ہوگئے۔
دوسری جانب این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، ملک میں کو رونا سے صرف 37افرادکی اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے ایک ہزار 50نئے کیس سامنے آئے ہیں،کورونا سے ہلاکتوں اور نئے مریضوں کی تشخیص میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کورونا سے 37افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ 1ہزار 50افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں کمی شرح2.5 فیصد رہی،کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21ہزار 9سو77ہ ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 48 ہزار 268 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 65 نئے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔