شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے چھ سو میگاواٹ بجلی سرپلس ہونے کی وجہ سے شہر کو عارضی طور پر لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے لاہور کو عارضی طور پر لوڈشیڈنگ مستثنٰی قرار دے دیا گیا ہے۔ چھٹی کا روز کمرشل مارکیٹس اور چھوٹی انڈسٹری بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز کی نسبت سات سو میگاواٹ طلب کم ہوئی ہے، لیسکو کے پاس اس وقت چھ سو میگاواٹ بجلی سرپلس ہو گئی ہے۔ کمپنی کی ڈیمانڈ تین ہزار چار سو جبکہ فراہمی چار ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح سرپلس بجلی ہونے کی وجہ سے شہر میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی۔