سٹی 42:کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی قلت کا معاملہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 15 لاکھ ویکسین آج پاکستان پہنچ جائیں گی، آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکسین پاکستان آجائیں گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ مزید 15 لاکھ ویکسین آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ گزشتہ ہفتے 23 لاکھ سے زائد افراد جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ یہ اب تک کی بلند ترین ہفتہ وار شرح ہے، انشا اللہ، اگلے ہفتے ایک نیا ریکارڈ بنے گا، ویلڈن پاکستان۔
Last week jun 12-18, more than 23 lakh vaccinations were done at a rate of 332,877 per day. This is the highest so far in any week. With 1.5 million vaccines arriving today and another almost 5 million in next 10 days, inshallah next week will be a new record. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2021
دوسری جانب کورونا وائرس کےمریضوں میں بدستور کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 104 مریض اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 76 فیصد بیڈز خالی ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز لاہوریوں میں غم وغصہ شدت اختیار کرگیا، ویکسین ختم ہونے کے باعث شہریوں کی ایکسپو سنٹر کے باہر لمبی لائنیں لگی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن ختم ہونے کے بعد انتظامیہ شہریوں کو دھکے دے کر باہر نکال رہی ہے. ایکسپو سنٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سائنو ویک کی 1.5 ملین خوراکیں اگلے ہفتے پہنچیں گی۔ سکیورٹی گارڈز کا کچھ شہریوں کو یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے، سسٹم ابھی بند ہے۔
سخت گرمی سے بوکھلائے شہری جب ویکسین لگوانے ایکسپو سنٹر پہنچے تو انہیں ٹکا سا جواب دے دیا گیا جب انہوں نے احتجاج کیا تو انہیں سکیورٹی گارڈز نے دھکے دئیے۔