ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: دشمنی یا کچھ اور؟  نامعلوم ا فراد  نے شہری پر  فائرنگ کر دی

dead body
کیپشن: dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)کاہنہ میں نامعلوم ا فراد کی فائرنگ سے شہری قتل،مقتول ارسلان کو گھرکےباہرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔

مقتول ارسلان کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔،مقتول ارسلان ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا،مقتول کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کےلئے بھجوا دیا گیا ۔

 شہر میں   جرائم  اور قتل کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں حالیہ دنوں ہی شفیق آباد میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا تھا وا قعے میں خاتون سمیت تین افراد کو زخمی بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ  ماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے بھی پیش آیا تھا جس میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتول کو انجم مسیح کو 4 گولیاں چہرے اور جسم پر لگی تھیں۔