راحت فتح علی خان نے کورونا ویکسین لگوالی

Rahat Fateh Ali Khan
کیپشن: Rahat Fateh Ali Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سُروں کے سلطان راحت فتح علی خان نے کورونا ویکسین لگوالی، راحت فتح علی خان نے اہلیہ کی ویکسی نیشن بھی کروائی،  شہریوں کو بھی جلد ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کورونا ویکسین کے ڈرائیو تھرو سینٹر پہنچے، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ایک کاؤنٹر سے رجسٹریشن کرائی، دوسرے کاونٹر سے بلڈپریشر چیک کرایا جبکہ تیسرے کاؤنٹر پر کیبن میں آکر ویکسی نیشن کرائی۔ ان کی اہلیہ ندا راحت نے بھی  گاڑی میں بیٹھے ویکسین لگوائی ۔ راحت فتح علی خان نے سب کو جلد سے جلد ویکسی نیشن کرانے پر زور دیا، راحت فتح علی خان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ان کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ انتظامیہ جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پانچ ماہ میں سب کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرنا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نےگلوکارراحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوادیا ، گلوکار راحت فتح علی خان کو 12لاکھ 47ہزار 186روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا گیا ہے- یکم اپریل سے تیس جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

واضح رہےکہ گلوکار نصرت فتح علی خان فرخ فتح علی خان کے صاحبزادے اور استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں، راحت کا پہلا عوامی فنی مظاہرہ دس یا گیارہ برس کی عمر میں ہوا جب انہوں نے اپنے چچا کے ساتھ 1985 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور قوالی پارٹی کے ساتھ گانے کے علاوہ سولو گانے بھی گائے۔ 27 جولائی، 1985ء کو برمنگھم میں ایک کنسرٹ میں انہوں نے سولو غزل مکھ تیرا سوہنیا شراب نالوں چنگا اے گائی۔وہ بڑے پیمانے پر پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer