(حسن خالد)ہربنس پورہ میں تین بچوں کی ماں کو سسرال والوں نے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ جلائی جانے والی گڑیا بی بی اکثر سسرالیوں کے تشدد کے کا شکار رہتی تھی جبکہ گڑیا بی بی کا شوہر شہزاد نشے کا عادی تھا۔ ذرائع کے مطابق گڑیا بی بی کے سسرال والوں ا ور اس کے شوہر نے پہلے گڑیا بھی کو مل کر مارا پیٹا،بعدازاں آئس نشے کے عادی شہزاد نے گڑیا بی بی پر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگا دی۔
افسوسناک واقعے کے بعداہل علاقہ نے شدید زخمی حالت میں خاتون کو1122 کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم گڑیا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گڑیا بی بی کو شدید تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا اور ان کاجسم مکمل طور پر جل چکا تھا۔
عدم برداشت اور متشدد ررویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے، لوگ اپنی ضد کو انا کا مسئلہ بنا کر کسی کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔صنف نازک کی بات کی جائے توحالیہ دنوں ہی واقعہ نیاز بیگ پنڈ میں بھی سگے بھائی نے اپنی بہن کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق علی حیدر نامی شخص نے اپنی بہن کومل کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا تھا،26 سالہ کومل نے اپنے چچا زاد بھائی سے شادی کی تھی۔علی حیدر کو اپنی بہن کا پسند کی شادی کرنا منظور نہ تھا جس پر رات گئے اس نے کومل کا گلا دبا دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی تھی۔