ایف بی آر بھی تبدیلی سرکار کے نقشے قدم پر چلنے لگا

ایف بی آر بھی تبدیلی سرکار کے نقشے قدم پر چلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایف بی آر سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا، چیئرمین سٹورز ایسوسی ایشن رانا طارق کہتے ہیں، ایف بی آر ڈیلرز اور ڈسٹربیوٹرز کو رجسٹرڈ کرے۔

بزنس کمیونٹی سے وعدے کرو اور بھول جاو، چین سٹورز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید سے ملاقات کی۔ چیئرمین رانا طارق نے کہا کہ چین سٹورز جن ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز سے مال خریدتے ہیں وہ انہیں کچی رسیدیں دیتے ہیں۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے چین سٹورز کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کچی رسیدوں کو ماننے سے انکار کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر وعدوں کی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد کرنے اور آڈٹ کی تلوار ہٹانے کا وعدہ بھی وفانہ ہوسکا۔

چین سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیدران نے کہا کہ لاہور چیمبر ایف بی آر پر وعدے پورے کرنے کیلئے دباؤ ڈالے، بصورت دیگر چین سٹورز کا ایف بی آر کیساتھ انضمام ممکن نہیں ہوگا۔