ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن : لاہور کے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ پر کام جاری ہے،منصوبے پر تعمیرات کاجائزہ لینےکےلیےوائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے فردوس مارکیٹ کا دورہ کیا،،چیف انجینئرایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے وی سی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔


ممبر گورننگ باڈی عامر ریاض قریشی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین بھی اس موقع پر موجود تھے،وی سی ایل ڈی اے نےمنصوبے کے لیے کی جانے والی لینڈ ایکوزیشن بارےآگاہ کیا،کنٹریکٹرمقبول ایسوسی ایشن اور نیسپاک کے نمائندے بھی بریفنگ میں موجودتھے،واسا کی لائن شفٹنگ سےمتعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا،شیخ عمران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کےلیےمنصوبےکومقررہ مدت میں مکمل کرنےکےلیےپوری محنت سے کام کیاجائےگا،انڈر پاس کی تعمیر سے روزانہ 91 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا،انڈرپاس کی تعمیر کے دوران پیدل چلنے والوں کاخصوصی خیال رکھا جائے-

دوسری جانب پنجاب حکومت  نے  ایل ڈی اے کا دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ، ایل ڈی اے کا اختیار ڈویژن سے ختم کرکے صرف لاہور تک محدود کیا جائے گا،، لارڈ مئیر کے ماتحت ہونے کی صورت میں ایل ڈی اے صرف شہر کی ماسٹر پلاننگ اور ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کا مجاز ہوگا۔


پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذ کیا جا چکا ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت ایل ڈی اے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لارڈ مئیر کے ماتحت ہو گا، اس مقصدکیلئے ایل ڈی اے کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئےایل ڈی اے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی ، ایل ڈی اے کا اختیار ڈویژن سے ختم کرکے صرف لاہور تک محدود کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اختیارات کے حوالے سے دو تجاویز تیار کی گئی ہیں ،لارڈ مئیر کے ماتحت ہونے کی صورت میں صرف دو اختیارات دئیے جائیں گے، ایل ڈی اے صرف شہر کی ماسٹر پلاننگ اور ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کا مجاز ہوگا،کمرشلائزیشن،، نقشہ فیس صولی سمیت دیگر تمام اختیارات واپس لے لئے جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer