نشئی بندر کو عمر قید کی سزا

نشئی بندر کو عمر قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نشہ بیچنے والوں،نشے کے عادی انسانوں کو سزائیں ملتی  تو آپ نے سنی ہوں گی،اب ایسی بھی خبریں آرہی ہیں جن کو جان کر آپ چونک جائیں گے،حال ہی میں ایک نشئی بندر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،یہ واقعہ پاکستان میں نہیں بلکہ مودی کے بھارت میں ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں قید نشئی بندر نے 250 شہریوں کو کاٹا جبکہ ایک شخص پر حملہ کر کے اُس کو موت کی نیند سلادیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق  جنگلی بندر نے مرزا پور کے علاقے میں شراب پینے کے بعد 250 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کیا اور ایک شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا۔

 
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ماہرین کی مدد سے بندر کو پکڑا اور پھر اسے تین سال قبل کانپور کے چڑیا گھر منتقل کیا۔ چڑیا گھر کے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ 6 سالہ بندر کو یہاں آئے 3 سال کا عرصہ بیت چکا، اُسے کئی ماہ تک علیحدہ پنجرے میں رکھا گیا مگر اُس کے رویے میں کوئی تبدیل نہیں آئی۔انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بندر کو اگر آزاد کیا گیا تو وہ مزید شہریوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا اُسے تاحیات پنجرے میں ہی قید رکھا جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندر ساری عمر سلاخوں کے پیچھے رہے گا اور اسے رِہا نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے ماہرین دن رات محنت کر رہے ہیں حتیٰ کہ ہفتے کے آخری دنوں میں بھی کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ایک نئے مسئلے سے نمٹنا پڑ رہا ہے،سائنسدانوں کو ویکسین کے تجربات کیلئے بندروں کی سخت ضرورت ہے جن پر تجربات کیے جاتے ہیں۔ شین یانگ شہر میں ایک کمپنی یی شنگ بایو فارما دن رات اس وبا کے علاج میں مصروف ہے اور وہ یہ کام جنوری سے کر رہی ہے۔

چین کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر وبا کے سامنے آنے کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں بیماری کو ایک نئے طریقے سے دیکھا جا رہا ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer