میاں اسلم اقبال محکمہ کے ساتھ ساتھ حلقے میں متحرک

میاں اسلم اقبال محکمہ کے ساتھ ساتھ حلقے میں متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر : صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اپنے محکمہ کیساتھ ساتھ انتخابی حلقہ میں بھی متحرک ۔ ایک ہی دن میں 32 گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا ۔


صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے محکمہ میں تو متحرک ہیں ہی لیکن اپنے حلقہ کے ووٹرز کی غمی خوشی میں بھی برابر کے شریک ہیں ۔ میاں اسلم اقبال نے اپنے حلقہ میں کے مختلف علاقوں میں وفات پا جانیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ صوبائی وزیر نے ایک ہی دن میں پیر غازی روڈ اچھرہ، شاہ فرید، سید پور ، چاندنی چوک، سمن آباد سمیت مختلف 32 گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا۔

دوسری  جانب کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت  کی گئی ، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ  تاجروں اور صنعت کاروں کی ذمہ داری ھے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے.اپنے بزرگوں، بچوں، دوستوں اور عزیز واقارب کواس بیماری سے محفوظ بنانا ھے. لوگوں سے بھی باربار اپیل ھے کہ اپنے بچوں کو مارکیٹوں میں نہ لے کر آئیں. احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ھی کرونا کو شکست دی جاسکتی ھے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ایک طرف اپنے لوگوں کو کرونا سے بچانااور دوسری جانب معاشی بد حالی کا سامنا ھے. حکومت دونوں محاذوں پر دانشمندی سے آگے بڑھ رھی ھے. اللہ تعالیٰ کے فضل، اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون سے اس آزمائش میں سرخرو ہونگے. حکومت کاروباری طبقہ، محنت کشوں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ھے.ملاقات کرنے والوں میں چئیرمین پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ایم یونس، ڈائریکٹر فلائنگ ٹشوزقاسم خان، شیپس کے خواجہ ندیم، میاں افتخار اور دیگر شامل تھے۔

صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ حلقہ کے عوام اِن کا فخر ہیں اور انتخابی حلقہ ان کی اولین ترجیح ہے۔میں عوام کیلئے جیتا ہوں اور عوام میرے دل میں بستے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer