مون سون میں 10 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون میں 10 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لارنس روڈ (راؤ دلشاد) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز نے رواں سال 10 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی  جبکہ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا،  چیئرمین این ڈی ایم اے نے قبل از وقت سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ پر چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی زیر صدارت نیشنل پری مون سون کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس  میں ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر،چیف  میٹرولوجسٹ پاکستان سمیت دیگر افسروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، کانفرنس میں آئندہ مون سون سیزن میں متوقع بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا، مون سون کانفرنس میں آئندہ مون سون میں دس فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

 چیئرمین این ڈی ایم اے نے فلڈنگ ایریا کا قبل ازوقت سروے مکمل کرانے اور مون سون سے قبل حفاظتی مشینری کو چیک کرنے کی ہدایات دیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد زائد بارشیں ہوں گی، لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر کانفرنس میں طارق فاروقہ، نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، احمد حسین رانجھا سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرمیں آندھی ، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش برسنے کا امکان ہے، آج باغوں کے شہر لاہور کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41   اور کم سے کم  30 ڈگری سینٹی گریڈ  رہنےکا امکان ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز شہر کا موسم خشک اور گرم  رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer