سعید احمد سعید : پاکستان ریلوے مزدور اتحاد تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنےاورنوکریوں سےنکالنےکےخلاف سیخ پا،انجن شیڈ میں احتجاج اورریلی نکالی،مرکزی قائدین نےٹرین آپریشن بند کرنے کی دھمکی ،کہتےہیں کہ مزدوروں کی بات کرنےوالےوزیراعظم ان سےدو وقت کی روٹی نہ چھینیں۔
پاکستان ریلوے مزدور یونین کا لاہورانجن شیڈ میں احتجاجی مظاہرہ،ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھائے مزدوروں نےحکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی،مزدوروں نے واشنگ لائن سی گڑھی شاہو پل تک احتجاجی ریلی نکالی اور سڑک بھی بلاک کردی،مظاہرین نےبجٹ کا پتلا نذرآتش کیا۔
ریلوے مزدور یونین کےقائد سرفراز خان اور مرکزی صدرعنایت علی گجرسمیت دیگر رہنمائوں نےحکومت کی جانب سے مزدوروں کو نکالنےکےلیےلسٹیں تیار کرنےکو مزدور کش اقدام قرار دیا،ان کاکہناتھاکہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا،اگرتنخواہوں میں دس فیصد اضافہ نہ کیاگیاتو پھراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔
مزدوروں نےزیراعظم سےمطالبہ کرتےہوئےکہاکہ سندھ حکومت کی طرح مزدوروں کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد اضافہ کیاجائے،جائز مطالبات کےلیےسردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
یاد رہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نئے مالی سال کے بجٹ پیش کردئیے ہیں،سوائے سندھ حکومت کے کسی نے بھی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ہے جس پر اپوزیشن،سرکاری ملازمین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی مزدوروں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈائون جاری ہے،لاک ڈائون میں نرمی کرتے ہوئے ٹرین آپریشن کھولا گیا تھا،کچھ گاڑیاں چلائی گئی ہیں اب ان کا پہیہ رکنے کا خدشہ ہے۔