سٹی 42 :حکومت کا کل سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل سے فضائی حدود جزوی طور کھول دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے،واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔
کل ہم بین الاقوامی پروازوں کیلئےجزوی طور پرفضائی حدودکھولیں گے۔یہ اہتمام خاص طورپرہمارےان اوورسیز مزدوروں کیلئےکیا جارہاہےجو سب سےزیادہ وباء کی زد میں آئےمگراپنےحوصلےسےقوم کےفخرکاسامان بنے۔ گھرواپسی پر ہم آپکاخیرمقدم کرتےاوریقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت سےجوکچھ بھی بن پڑا کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ وباء کےہنگامے میں سمندرپار بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نےبیرون ملک مقیم اپنےبہن بھائیوں کی مددکیلئےجس بےلوث سخاوت کامظاہرہ کیاوہ لائقِ تحسین ہے۔بہت سی ایسی مثالیں دستیاب ہیں جن سےیہ صاف ظاہرہےکہ ضرورت مندافراد کا ہاتھ تھامنےکےحوالےسے پاکستانی کمیونٹی کیسےمتاثر کن طرزِ عمل کا وسیلہ بنی۔
وباء کےہنگام سمندرپار بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نےبیرون ملک مقیم اپنےبہن بھائیوں کی مددکیلئےجس بےلوث سخاوت کامظاہرہ کیاوہ لائقِ تحسین ہے۔بہت سی ایسی مثالیں دستیاب ہیں جن سےیہ صاف ظاہرہےکہ ضرورت مندافراد کا ہاتھ تھامنےکےحوالےسے پاکستانی کمیونٹی کیسےمتاثر کن طرزِ عمل کا وسیلہ بنی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنس کر رہ گئے تھے۔
یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی ہے جب کہ مزید 153 مریض دم توڑ گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 246 ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6604 کیسز سامنے آگئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہوگئی جہاں 65 ہزار 163، پنجاب میں 64 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، اسلام آباد میں 10 ہزار 279، گلگت میں 1253، آزاد کشمیر میں 803 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔