( شہباز علی ) پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، ایم ڈی پی سی وسیم خان کمیٹی کے چیئرمین نامزد، کمیٹی جولائی کے آخری ہفتے میں قومی ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے درخواست کی تھی کہ ان کو ریلیز کردیا جائے جس پر چیئرمین پی سی بی نے ان کے درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ محسن حسن خان کی جگہ ایم ڈی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی جولائی کے آخری ہفتے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ جولائی کے آخری ہفتے تمام ذمہ داران پاکستان میں موجود ہوں گے۔ کمیٹی چار ہفتے میں اپنی رپورٹ اور تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جن کی روشنی میں پی سی بی ستمبر اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی کرے گی۔