ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر چیلنج

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر کو چیلنج کر دیا، عدالت نے درخواستگزار کو قانونی نکات پرابتدائی بحث کیلئے ہفتے کو طلب کر لیا ۔    

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبردو میں آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ نے زبیر ڈھلوں ایڈووکیٹ کی طرف سے سپیکر پنجاب اسمبلی کے حمزہ شہباز کیلئے پروڈکشن آڈر کو چیلنج کیا، عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باوجود پروڈکشن آڈر جاری کیے اور حمزہ شہباز کو اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

حالانکہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہو تو پروڈکشن آڈر جاری نہیں ہو سکتے، سپیکر نے آڈر غلط کیے ہیں ان کو منسوخ کیا جائے، عدالت کے جج جوادالحسن نے آفتاب باجوہ کی درخواست پر ان کو ہفتے کے روز بحث کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

Shazia Bashir

Content Writer