(سٹی 42) سورج اچانک چھٹی پر چلا گیا، بادلوں نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پری مون سون کے آغاز پر موسم کی دغا بازیاں، گرم صبح سے دن کا آغاز ہوا، پھر اچانک موسم نے کروٹ بدل لی، لاہور میں کالے بادل چھاگئے اور مطلع ابر آلود ہوگیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبائی دار الحکومت کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں.
لاہوریوں کیلئے آنیوالاہفتہ بھی خوشگوار ثابت ہوگاکیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےبھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔