ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ روڈ: امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دفتر کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ

رائیونڈ روڈ: امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے دفتر کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر رائیونڈ روڈ کو ڈیڑھ سال بعد آپریشنل کر دیا گیا۔ پاسپورٹ انتظامیہ نے کام شروع کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں۔

اس خبر کا لازمی پڑھیں:امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم چلانے میں ناکام

سٹی 42 نیوز کے مطابق ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر سیاسی شخصیات کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے ڈیڑھ سال بعد کھولا گیا ہے۔ رائیونڈ روڈ دفتر میں مانگا منڈی، سندر شریف، ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاون، ای ایم ای، بحریہ ٹاون، پی سی ایس آئی آر سمیت دیگر علاقوں کے شہری پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ راشد ستار نے بتایا کہ ایجنٹ مافیا کو دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں، شہری انتظامیہ کیساتھ تعاون کر کے مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔