ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد عہدے سے فارغ، اٹارنی جنرل اشتراوصاف بھی مستعفی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد عہدے سے فارغ، اٹارنی جنرل اشتراوصاف بھی مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی (42 نیوز) اٹارنی جنرل اشتراوصاف مستعفی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد بھی فارغ، اٹارنی جنرل نے استعفی صدرمملکت کوبھجوادیا۔ نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر عاصمہ حامد کو ہٹایا گیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نےاستعفیٰ دے دیا۔ اشتراوصاف اٹارنی جنرل نے استعفی صدرمملکت کوبھجوادیا۔ اٹارنی جنرل نےاستعفیٰ کا فیصلہ عام انتخابات کے تناظرمیں کیا۔ اٹارنی جنرل نے کسی بھی سیاسی جماعت کے اعتراض اٹھائے خود ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

اشتر اوصاف علی 29 مارچ 2016 کو اٹارنی جنرل تعینات ہوئے تھے، اٹارنی جنرل سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب نگران حکومت نے اپنا پہلا شکار کر ڈالا، پی ٹی ائی کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹا دیاہے۔  تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔ عاصمہ حامد سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی بھتیجی ہیں۔

علاوہ ازیں نگراں حکومت نے سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات 10 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹادیا ہے۔ فارغ ہونے والوں میں بیرسٹر اسجد سعید، عامر ثنااللہ، محمد طارق محمود، احمد حسن رانا، محمد طارق ندیم، بیرسٹر بشری صادق، آصف بھٹی، چودھری محمد جواد یعقوب، خالد مسعود غنی، بیرسٹر امیرعباس علی شامل ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے عاصمہ حامد کو ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ، انہیں ہٹانے کا فیصلہ درست قدم ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو بھی جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔

 یہ ویڈیو بھی دیکھیں: