نواز شریف کی کرپشن، ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ بلاتاخیر ہونا چاہیے: طاہر القادری

نواز شریف کی کرپشن، ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ بلاتاخیر ہونا چاہیے: طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کی کرپشن اور ماڈل ٹاؤن کیس میں طلبی کے فیصلے بلا تاخیر ہونے چاہئیں۔

  ڈاکٹر طاہر القادری نے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور الیکشن کمیشن گورنر ہاؤسز کے سیاسی و انتخابی استعمال پر خاموش کیوں ہیں؟ اسکا انہیں نوٹس لینا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور اب (ن) لیگ کا قلعہ نہیں رہا : ڈاکٹر یاسمین راشد

انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت نادرا کی ڈیٹا چوری رپورٹس پر ابہام دور کرنے کے لیے پالیسی بیان جاری کرے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی داخل اور منظور کرنے کے مراحل میں آئین کے آرٹیکل 63/62 نظرانداز ہوئے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے مخصوص نشستوں پر اہلخانہ کی جھولیاں بھریں۔

پڑھنا مت بھولئے: سکواڈ کے ساتھ گھومنے والے سابق وزیراعلی پنجاب کا لندن کی سڑکوں پر انوکھا انداز

 عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس کے اصل مالک نواز شریف ہیں، کرپشن کیسز کو پری پول رگنگ سے جوڑنا سازشی بیانیہ ہے۔