"آئی فون 15" کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  امریکا کی جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آنے والے  "آئی فون 15" کی ممکنہ تصاویر سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  آئی فون 15 کے نئے ماڈل کی تصویرکو تبدیلیوں کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے،کہا جا رہا ہے کہ 2023ء میں پیش کیے جانے والے آئی فون 15 میں آئی شیپ کا کٹ آؤٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ اس میں نونچ کو ختم کر دیا جائے گا۔ ایپل نے اس سے قبل گذ شتہ سال 2022ء پیش کیے جانے والے آئی فون 14 سیریز میں سکرین پر ڈائینیمک آئی لینڈ فیچر کو 14 پرو فونز تک محدود رکھا تھا ، یہ فیچر آئی فون 14 میں موجود نہیں تھا،تاہم اس مرتبہ صارفین کو یہ” ڈائینیمک آئی لینڈ ” فیچر پرو فونز کے علاوہ آئی فون کے نان پرو ماڈل میں بھی ملے گا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 15 سیریز میں 3 نئے رنگوں کے فونز شامل ہوں گے جن میں گلابی ، ہلکاپیلا اور سبز رنگ شامل ہیں۔ اس طرح آئی فون کی نئی سیریز کے مکمل کلر گلابی، سرخ، ہلکا پیلا، سبز، اسٹار لائٹ اور مڈ نائٹ رنگوں پر مشتمل ہوں گے۔    آئی فون 15 پرومیکس اور پرو میں"تھنڈر بولٹ پورٹ" بھی نصب کیا جائے گی جبکہ آئی فون 15 کی پوری سیریز سی پورٹ چارجر کے ساتھ آئے گی۔

 آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں نیا" پیری اسکوپ کیمرا" بھی نصب کیا جائے گا تاہم یہ کیمرا اس سیریز کے نان پرو ماڈلز میں نہیں ہوگا۔ اس کیمرے سے صارفین 6 گنا زیادہ آپٹیکل زوم بھی کر سکیں گے۔ نان پرو ماڈل میں اے 16 کی بائیونک چپ نصب کی جائے گی، اسے پہلے آئی فون 14 کے پرو ماڈلز میں لگایا گیا تھا۔ نئے آئی فون میں اے 17 بائیونک چپ سیٹ اور پاور فل بیٹری لگائی جائے گی ۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی فونز 15 کے نئے ماڈلز پتلے اور ڈیوائس کے کونے کی جانب تھوڑے سے مڑے ہوئے ہوں گے۔