شوگر کے مرض سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

شوگر کے مرض سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید :صحت مند طرز زندگی اختیار کر کے شوگر کےمرض سے بچا جا سکتا ہے،وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے شوگر کے مریضوں کیلئے علاج کے پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔
 وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈاکٹرجمال ناصرنےشوگرکےمریضوں کیلئے علاج کےپروگرام کاافتتاح کر دیا ہے۔پروگرام کو 20 اضلاع کے171 دیہی مراکز صحت تک توسیع دی گئی ہے۔پروگرام پر عملدرآمد سے شوگر کے مریضوں کے پاؤں خراب ہونے یا خرابی کی صورت میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے گا۔ ابتدائی علاج کے بعد ضرورت پڑنے پر متاثرہ پاؤں والے شوگر کے مریضوں کے علاج کیلئے ہسپتالوں میں خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

این سی ڈی پروگرام، پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے دیہی مراکز صحت میں سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ڈاکٹرجمال ناصرنےافتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاشوگر کے مریض پاؤں کی دیکھ بھال بھی اسی طرح کریں جیسے چہرے کی کرتے ہیں۔مریضوں کیلئے موزوں جوتوں کے سینٹر تک رسائی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ الیاس گوندل ، ڈاکٹر ہیرالٰہی،ڈاکٹرعامر،ڈاکٹرعمراعوان اوردیگرموجودتھے۔