انور مقصود کے نام سے تمام ٹویٹر اکاونٹ جعلی، تمام پوسٹیں جعلی ہیں، صاحبزادے بلال مقصود کا انکشاف

Bilal Anwar Maqsood disclosed that his father never used social media for sharing, all of Anwar Maqsood's social media accounts are fake, City42
کیپشن:  جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کی خطرناک پوسٹوں سے پریشان ہو کر انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود  آخر بول پڑے، بلال نے بتایا کہ ان کے  ابو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے، ان کے اپنے اصلی ٹویٹر  اکاؤنٹ پر صرف 3 پوسٹ موجود ہیں۔ اور انہوں نے مدت سے اس اکاونٹ کو کھول کر نہیں دیکھا۔ فوٹو : Twitter /@bilalxmaqsood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف مزاح نگار انور مقصود کے صاحبزادے  بلال مقصود سوشل میڈیا میں اپنے والد کے نام سے بنے ہوئے فیک اکاونٹس کی وجہ سے پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ  بعض جعلی ٹویٹس انور مقصود کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

انور مقصود کے نام سے چلنے والے جعلی ٹویٹر ہینڈلز میں نیلے نشان والا وہ اکاونٹ بھی شامل ہے جسے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے ویریفائی کر کے انور مقصود کا اصل ٹویٹر اکاونٹ قرار دیا گیا ہے۔ ٹویٹر کے دیئے ہوئے ویریفائیڈ نشان کے سبب اس جعلی اکاونٹ سے لوگ آسانی سے دھوکا کھا جاتے ہیں۔

جب بلال مقصود نے اپنےوالد کے نام سے بنے ہوئے ٹویٹر اکاونٹ سے رابطہ کیا تو اس شخص نے انہیں بلاک کر دیا اور انور مقصود کے نام سے جعلی پوسٹیں  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

 ٹوئٹر پر بلال مقصود کی جانب سے ٹوئٹر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے  کی گئی جعلی ٹوئٹس ان کے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں سے ایک انور مقصود نامی جعلی اکاؤنٹ سے بلال مقصود کو بلاک کیے جانے کی ہے جب کہ دوسری تصویر اسی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ کی ہے ۔ جس میں ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی کہ’ ان صاحب نے ابھی واٹس ایپ کال کی اور دھمکی دی کہ اگر عمران خان کے حق میں کوئی ٹوئٹ کی تو آپ کا جنازہ اٹھے گا ‘۔ بلال مقصود نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس قسم کی ٹوئٹس میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ، یہ شخص مجھے پہلے ہی بلاک کرچکا ہے، آپ سب سے بھی اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست ہے، بلال مقصود نے بتایا کہ ان کے  ابو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے، ان کے اپنے اصلی ٹویٹر  اکاؤنٹ پر صرف 3 پوسٹ موجود ہیں۔

اس سے پہلے بلال مقصود نے  

20 جون کو بھی ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ ان کے والد کے نام سے ٹویٹر میں (سوقیانہ پوسٹیں کرنے والا) اکاونٹ جعلی ہے۔ 

یہ اکاؤنٹ جعلی ہے????‼️ درحقیقت اس کے نام کے 'تمام' اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ ابو سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ صرف وہی ویڈیوز  ان کی ہیں جن میں  آپ انہیں بات کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی تصویروں والے اقتباسات بھی ان کے نہیں ہیں۔