شہر میں کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد گلبرگ کے مختلف علاقوں میں چینی 150 سے 155 روپے تک فروخت ہونے لگی ۔۔دھرم پورہ اور ملحقہ علاقوں میں چینی کے نرخ 160 روپے کلوتک پہنچ گئے۔
لاہوریوں نے آٹے کیساتھ ساتھ حکومت سے چینی کی قیمتیں بھی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے پہلے آٹے کی قیمتوں نے چکرا کررکھا ہوا ہے اور اب چینی کی مٹھاس بھی کڑوی لگنی شروع ہو گئی ہے,عوام اتنی مہنگی چینی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔