سٹی42: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ، بارش برسنے سے شہر کا موسم خوش گوار ہو گیا ۔
شہری بارش سے بچنے کے لیے درختوں کی اوٹ اور انڈر پاسز کے نیچے تک گئے ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی آج بھی شہر میں 40 فیصد بارش کی پیشن گوئی کردی ۔آئندہ آنے والے ہفتے تک شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔