طیب مقبول: 9مئی کے واقعے میں فیصل آباد تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں جے آئی ٹی نے بھی طلب کر لیا ہے۔
تھانہ سول لائن کے دو اہلکاروں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 جولائی کو پیش ہوکر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔تھانہ سول لائن نومئی کے پر تشدد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ میں آرمی ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔تھانہ سول لائن کے مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے.