محکمہ معدنیات میں کروڑ وں روپے کی کرپشن، آڈٹ کا فیصلہ

محکمہ معدنیات میں کروڑ وں روپے کی کرپشن، آڈٹ کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :محکمہ معدنیات کے افسران اور ان کے شعبہ جات کا5سالہ اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ،محکمہ معدنیات پنجاب نے سفارشات کرکے حکومت کو بھجوا دیں ۔
 پنجاب میں معدنیاتی وسائل پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے محکمہ معدنیات نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ معدنیات میں پچھلے 5 سالوں میں لوٹ مار کرنے والے افسران کا اسپیشل آڈٹ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیات میں پچھلے 5 سالوں میں کروڑ وں روپے کی کرپشن ہوئی ہے اورمحکمہ معدنیات کے مطابق ٹھیکیداروں کو 60 کروڑ روپے کے فائدے دیکر قدرتی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا ہے۔نگران حکومت کی منظوری کے بعد کرپٹ افسران اور ان کے شعبہ جات کا اسپیشل آڈٹ ہوگا۔