لیسکو ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری

Lesco emplyes,salary increament,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیسکو ملازمین کے لیے بڑی خبر،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دے دی گئی، گریڈ 17 سے زائد کے لیے تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی بھی منظوری دی گئی۔ 

چئیرمین حافظ میاں محمد نعمان کی سربراہی میں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا فیصلہ جولائی سے نافظ العمل ہوگا۔

چئیرمین بی او ڈی کے مطابق لیسکو ملازمین کے لیے فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں گے،  لیسکو ملازمین نے شدید موسم میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم رکھا جس پر بونس ان کا حق تھا۔