ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔
پاکستان ،برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس تقریباً آدھا گھنٹہ متاثر رہی۔واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کا معاملہ فوراً ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سروس معطلی کے معاملے پر فوری طور پر واٹس ایپ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ اس وقت 2 ارب 70 کروڑ افراد واٹس ایپ کے صارفین ہیں۔واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔سن 2020 تک اس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ صارفین تھے۔