محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات،بارش،گرج چمک،ریسکیو،سٹی42
کیپشن: بارش،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،حسن خالد)لاہورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی ہو گئی اور حبس بھی چھو منتر ہو گیا، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ 
  ٹھنڈی تیز ہوائیں چلنے سے موسم سہانا ہو گیا۔ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ریسکیو کو الرٹ کردیا گیا،ڈی جی ریسکیوکی پنجاب بھر کے ضلعی آفیسر کیساتھ ویڈیو کانفرنس، ڈی جی ریسکیو کے مطابق واٹر ریسکیو و ڈزاسٹر ریسپانس یونٹس ہر دم تیار رہیں گے، نشیبی علاقے جات کی ضلعی آفیسر خصوصی مانیٹرنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ میں کوڈ ریڈ ایکٹو ہوگا، ہر ضلع ریسکیو سکاؤٹس اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو تیار رکھے۔