(کلیم اختر)الیکشن کمیشن آفس کے باہر پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی اہم پریس کانفرنس ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تین دن قبل بیس سیٹوں پر جو ضمنی الیکشن ہوا اس میں 16ویں سیٹ بھی ہماری تھی لیکن دوبارہ گنتی کا ڈھونگ رچایاگیا اور عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھیلا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا جو پی ٹی آئی کے امیدوار ضمنی الیکشن جیتے ہیں انھیں 25 سے 50 کروڑ روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے مینڈیٹ جب تک پورا نہیں ہو گا تو کچھ بھی ہونےکی صورت میں الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوگا ۔ ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پیسے لوٹ کر کھانے والے اب عوام کا مینڈیٹ خریدنا چاہتےہیں ان سب کو الیکشن لڑنا نہیں آتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہی جمہوریت کو مضبوط کرتا ہے لیکن یہ جو خریداری کی منڈی لگی ہے اس پر الیکشن کمیشن کب ایکشن لےگی ؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاں کہ تحریک انصاف صاف شفاف الیکشن کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے لیکن ہمارے کئی امیداروں کو کال کر کے یا کوئی ریفرنس کا استعمال کر کے انہوں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔