ن لیگ  بیلجیئم کا شہباز شریف کو خط، بڑا مطالبہ کردیا

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)   بیلجیئم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو سویلین ایوارڈ دینے سے پہلے ان کے پس منظر کی جانچ پڑتال کی جائے۔

خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی، وزیرخارجہ، وزیراطلاعات اور کئی دیگر اعلیٰ حکام کوبھی بھیجی جارہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزد چوہدری پرویزاقبال کو بیلجیئم میں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔ 

خط کےساتھ بعض دستاویز بھی منسلک کی گئی ہیں جن کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویزاقبال کے خلاف پاکستانی شہری برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں بھی درخواست جمع کراچکے ہیں, حکومت پاکستان اس سے پہلے تین برٹش پاکستانی اراکین یورپی پارلیمنٹ کو سرکاری ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

سجاد کریم، افضل خان اور واجدخان وہ نامور شخصیات ہیں جو برطانیہ کی مقامی سیاست سے ابھر کریورپی سیاست میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوئے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات بہتربنانے، خصوصاً جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں ان جیسی شخصیات نے اصل کردار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن بیلجیئم نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز اقبال کو ایوارڈ دینے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے۔