مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں اچانک  کم ہو گئیں

cattle market
کیپشن: cattle market
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر ڈار)موسلا دھار بارش اور عید قرباں میں باقی محدود وقت کے باعث بیوپاری جانوروں کے دام کم کرنے پر مجبور ہوگئے۔

شہر میں موسلادھار بارش کے بعد مویشی منڈیوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔پائن ایونیو مویشی منڈی میں بھی جگہ جگہ کیچڑ کے ڈھیراور بارش کا پانی جمع ہوگیا۔جسکی وجہ سے بیوپاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ جلد از جلد جانوروں کو فروخت کرنے اور انکے دام کم کرنے پر مجبور ہوگئے۔

عید میں محدود وقت باقی رہ جانے اور موسلادھار بارش کے باعث جانوروں کے دام کچھ حد تک کم تو ہوگئے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں متوسط طبقے کی پہنچ باہر ہیں۔واضح رہے کہ لاہور میں آج 99 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث حبس میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں سب سے زیادہ بارش نشترٹاؤ ن میں 68 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

واسا کی جانب سے بارش کے جاری ہونیوالے ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹاؤن56 اعشاریہ 3، پانی والا تالاب میں 56 لکشمی چوک48، پنجاب یونیورسٹی، سمن آباد 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد 54، چوک ناخدا 40، اقبال ٹاؤن27 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مغلپورہ 29، جیل روڈ 26.4، گلبرگ23، تاجپورہ14ملی میٹر، گلشن راوی 38، ایئرپورٹ16، اپرمال 10 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

شہر میں بارش کا سلسلہ صبح سے جاری ہے ، لاہور میں جیل روڈ ، مال روڈ ، کینال ، فیروز پور روڈ ، والٹن ، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد، ایئرپورٹ، والٹن روڈ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے، موسلا دھار بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے  بھی زیرآب آگئے، جس کی وجہ سے ٹریفک روانی بھی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بادل برسنے کے امکانات ہیں۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 19 جولائی سے لاہور میں اچھی بارشیں برسانے والے نظام  داخل ہونے کی پیش گوئی کر دی تھی۔