شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں مویشی چور گروہ سرگرم ہوگیا

Cattle thieves gang
کیپشن: Cattle thieves gang
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری، وقاص احمد، عرفان ملک، علی ساہی) شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں گھروں کے باہر سے مویشی چرانے والا گروہ سرگرم ہوگیا، سبزہ زار میں چور بیل موٹرسائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے لے گئے۔

 ذرائع کے مطابق شام نگر میں گھر کے باہر بندھا بکرا اور گارڈن ٹاؤن سے دنبہ چرا لیا گیا، نشترکالونی سے بیوپاری دو بیل سے ہاتھ دھو بیٹھا، سبزہ زار میں چور بیل کو موٹر سائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

شام نگر میں گلزار نامی شخص نے گلی میں بکرا باندھ رکھا تھا، ایک چور بکرے کو پیار کرنے کا ڈھونگ کرنے لگا، اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر پہنچا تو کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکرا اٹھایا اور فرار ہو گئے،  کاہنہ کے علاقہ صوئےآصل سے چور 14 بکرے لے اڑے۔

گارڈن ٹائون میں گھر کے باہر بندھا دنبہ چوری کر لیا گیا، سفید رنگ کی گاڑی میں چور آئے، ایک نے گاڑی سے اتر کے اردگرد کا جائزہ لیا اور موقع پاتے ہی دنبہ گاڑی میں ڈال کر چلتے بنے۔ 

دوسری جانب نشتر کالونی کے علاقے سے چوری ہونے والے بیلوں کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی۔ دو روز قبل چور دو بیل پک اپ میں لوڈ کر کے لے گئے تھے، دونوں بیل چشتیاں کے رہائشی عابد کے تھے جو انہیں فروخت کیلئے لاہور لایا تھا۔ پولیس کے مطابق مویشی چوری اور نوسربازی کے 38 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہےکہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی، ہر سال کی طرح کل بھی  مسلمان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق حلال جانور قربان  کرکے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا  کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer