ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی لڑکے کو برہنہ کرنے کا کیس، عدالت نے عثمان مرزا سمیت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لڑکی لڑکے کو برہنہ کرنے کا کیس، عدالت نے عثمان مرزا سمیت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ای الیون اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد اور برہنہ کرنے کا کیس میں عدالت نے عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں کو کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو 30 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔ گذشتہ پیشی پر تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ  ملزمان نے گیارہ لاکھ 25 ہزار روپے بھتہ لیا، چھ ہزار وقوعہ کے وقت چھینا گیا تھا اور ابھی یہ رقم برآمد کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی کو برہنہ کر کے زیادتی کروانے کی کوشش کی گئی۔  اور تین افراد ڈھائی گھنٹے تک وڈیو بناتے رہے۔مقدمے میں بھتہ لینے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے  جس پر عدالت نے کہا تھا کہ وڈیو کس نے وائرل کی اس کا بھی پتہ چلایا جائے 

Suhail Ahmad

Senior content editor