(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سریز کھیل رہی ہے ،3 میچوں کی سریزمیں دنوں ٹیمیں 1-1 میچ اپنے نام کرچکی ہیں،انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کے کھیل کو کھل کر سراہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں ون ڈے سیریز میں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی سریز کھیل رہی ہے،3 میچوں کی سریزمیں دنوں ٹیمیں 1-1 میچ اپنے نام کرچکی ہیں،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کے کھیل کو کھل کر سراہا ہے ۔
ڈینیئل وائٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور ساتھ ہی حیرانی اور تالیاں بجانے والے ایموجی شیئر کیے،جس پرسوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آئے، کچھ نے تو ڈینیئل وائٹ کو مستقبل کی بھابھی قرار دے دیا، تو کچھ نے ڈینئیل وائٹ کے ارادوں پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے ۔
ایک صارف نے ڈینئیل وائٹ کو شہرت کی بھوکی قرار دیا تو ایک نے کہا یہ دھونی کو بھی شادی کی پیشکش کرچکی ہے،یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو مستقبل میں پتہ چلے گا لیکن وقتی طور سوشل میڈیا پر ایک تفریحی سیشن ضرور چل گیا۔