ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کی سرگرمیاں شروع،امیدواروں کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کی سرگرمیاں شروع،امیدواروں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کےسالانہ انتخابات کےلیےانتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ،عاصمہ جہانگیرگروپ اور حامد خان گروپ کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد،،عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار اکبر ڈوگر جبکہ حامد خان گروپ سے مقصود بٹرایڈووکیٹ صدارتی امیدوار ہوں گے-


لاہور ہائی کورٹ بار کے2021 میں ہونے والے عام انتخابات کےلیےامیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے،دونوں وکلاء گروپوں کی جانب سےصدارتی امیدواروں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائےگا ،عاصمہ جہانگیرگروپ کےصدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگرسیکرٹری ہائیکورٹ بار بھی رہ چکےہیں،سردار اکبر ڈوگر کوممبران پاکستان باراحسن بھون،اعظم نذیر تارڑ،حفیظ الرّحمان چوہدری،عابد ساقی اورسید قلب حسن سمیت کئی وکلاء دھڑوں کی حمایت حاصل ہے۔

حامد خان  گروپ کےصدارتی امیدوار مقصود احمد بٹر اس وقت ممبر پاکستان بار کونسل ہیں،مقصود بٹر کوسابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان،سابق صدر ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان،سیکرٹری سپریم کورٹ بارملک شمیم الرحمان،سابق صدرہائیکورٹ بار رانا ضیاء عبدالرحمان اورچوہدری ذوالفقار سمیت دیگرکی حمایت حاصل ہے،کورونا وائرس خدشات کےباعث رواں سال لاہور ہائی کورٹ بار کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں تاخیرسےکی گئیں،لاہور ہائی کورٹ بار کےفروری میں ہونےوالے الیکشن کے لیےدیگر امیدوار بھی میدان میں آنا شروع ہوگئے،نائب صدر،سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار کےلیے بھی امیدوار سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے ملک بھر کی بارز کے الیکشن ہر سال ہوتے ہیں،ان انتخابات میں ہزاروں امیداوار حصہ لیتے ہیں، ان انتخابات کیلئے متوقع  امیدوار سارا سال انتخابی سرگرمیاں،میل جول جاری رکھتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer