ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نےمتعدد ملازمین کو گھر بھیج دیا، عہدوں سے فارغ

لیسکو نےمتعدد ملازمین کو گھر بھیج دیا، عہدوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو میں سالہا سال سے پرکشش اور اہم نشستوں پر براجمان افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، گریڈ انیس اور بیس کے متعدد افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی رفعت محبوب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، رفعت محبوب چار سال سے زائد عرصہ تک ایک ہی نشست پر براجمان رہے، اس دوران تین سے چار چیف ایگزیکٹو آفیسرز تبدیل ہوئے تاہم بااثر ہونے کی وجہ سے رفعت محبوب کو عہدے سے نہ ہٹایا جا سکا تاہم موجودہ سیکرٹری پاور ڈویژن عمر رسول کے احکامات پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے فارغ کیا گیا، اسی طرح بشیر احمد کو ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
 چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ شاہد محمود کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل چوہدری نعیم کو مینجر اوکاڑہ جبکہ اوکاڑہ سے اللہ یار خان کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لگا دیا گیا ہے، اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور ایاز گورمانی کو لیسکو سے میپکو بھجوا دیا گیا، کمپنی میں اہم عہدوں پر براجمان ڈپٹی مینجرز و ڈائریکٹرز کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آج کے روز متعدد ڈپٹی ڈائریکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ لیسکو کے شعبہ پلاننگ میں افسران سالہا سال سے براجمان ہیں، سیکرٹری پاور ڈویژن عمر رسول نے سالہا سال سے براجمان افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کا حکم دیدیا ہے، تبادلوں کی وجہ سے لیسکو میں چیف انجینئر ڈویلپمنٹ،چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی کی آسامیاں خالی ہو گئی ہیں۔

ایک طرف ملازمین کو فارغ کیا گیا تو دوسری جانب 20 ایس ڈی اوز کو ایڈیشنل ایکسین کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، گریڈ اٹھارہ میں اپ گریڈیشن کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer