ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، ٹاؤن شپ مین مارکیٹ سے عارضی تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں، پختہ تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سپیشل سکواڈ، سمن آباد زون، علامہ اقبال زون، نشتر زون اور گلبرگ زون نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ٹاؤن شپ کے علاقہ سے کاؤنٹرز اور ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمن آباد، نشترزون، گلبرگ زون اور علامہ اقبال ٹاؤن زون نے ریگولیشنز آفیسرز اور انفورسمنٹ عملے کے ہمراہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آپریشن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن و کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کیا گیا۔