ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تلخ کلامی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تلخ کلامی، ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زین) ہمدرد چوک پر ٹریفک وارڈن کی رکشہ ڈرائیور کو روک کر گالم گلوچ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی،جبکہ اُلٹا رکشہ ڈرائیور کے خلاف ہی  مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا۔

ہمدرد چوک پررکشہ ڈرائیورکو ٹریفک وارڈن نے سڑک کی بائیں لین میں کھڑا ہونے سے منع کیا، اسی بنا پردونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ گالم گلوچ کی، موقع پر موجود افراد نے وارڈن کی بدتمیزی کی ویڈیو بنالی، وارڈن کی جانب سےگالم گلوچ کے بعد رکشہ ڈرائیورکو تھانے میں بند بھی کرا دیا گیا۔

رکشہ ڈرائیورکا کہنا تھا کہ رکشہ کھڑا کرنے پر وارڈن نے گالم گلوچ کے بعد تھپڑ بھی مارے اور اُلٹا اسکے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer