استاد کی جگہ ربورٹ، یو ای ٹی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ

استاد کی جگہ ربورٹ، یو ای ٹی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کردیا جو ورچوئل رئیلٹی کی مدد سے کلاس روم میں استاد کا کام دے سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو ای ٹی کے تین طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جو کئی کلومیڑ دور بیٹھ کر استاد کلاس روم میں آئے بغیر طلبا  کو اس روبوٹ کی مدد سے پڑھا سکتا ہے۔

یو ای ٹی کے انجینئر طلبہ ارمغان سرور، عبداللہ ہمایوں اور محمد وسیم نے استاد احسن ندیم کی نگرانی میں یہ ربورٹ تیار کیا ہے، روبوٹ کو جو کچھ سکھایا جائے گا وہی روبوٹ کر کے دکھائے گا۔

ربورٹ ٹیکنالوجی میں طلبہ کا یہ پراجیکٹ کسی شاہکار سے کم نہیں اس پراجیکٹ پر ایک لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer