ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم "ریڈی سٹیڈی نو" شہر کے سینما گھروں میں ریلیز

فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( زین مدنی ) ہدایتکار ہشام بن منور کی کامیڈی فلم " ریڈی سٹیڈی نو" شہر کے سینما گھروں میں  ریلیز کردی گئی، فلم مزاح سے بھرپور ہے۔

مزاح اور رومانٹک کہانی پر مبنی فلم " ریڈی سٹیڈی نو" کو شہر لاہور کے سینما گھروں سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار فیصل سیف، آمنہ الیاس، مرحوم بلال احمد، منیر احمد، سلمان شاہد، نرگس رشید اور نیئر اعجاز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم نوجوانوں کے پیار کرنے اور گھر سے بھاگنے کی کہانی پر مبنی ہے جسے بڑے ہی منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔