ن لیگ کی سیاست کی جڑیں عوام میں ہیں : سردار صادق

ن لیگ کی سیاست کی جڑیں عوام میں ہیں : سردار صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ کا انتخابی جلسہ، سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے لاڈلے ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں عوام پچیس جولائی کو شکست دیں گے۔

این اے 129 تاج پورہ میں منعقدہ ن لیگ کے جلسے میں ن لیگی امیدوار سردار ایاز صادق، ایم پی اے کے امیدوار ملک وحید نے خصوصی شرکت کی۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس حلقے میں شکست نظر آرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار یہاں کی عوام کو جھانسہ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ضرور ہیں لیکن وہ پچیس جولائی کو فتح یاب ہوں گے۔ ن لیگ کی سیاست کی جڑیں عوام میں ہیں۔ نواز شریف عوام کے لوں میں بستے ہیں۔ تحریک انصاف کو پچیس جولائی کو تاریخی شکست ہوگی۔ ن لیگ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر ملک کی خدمت کی ہے۔ عوام ن لیگ کو دوبارہ منتخب کرے گی۔