شام میں میزائلوں کا حملہ، پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس عہدیدار ہلاک

IRGC, Iran, Syria, Damascus, City42, Israel, Missel attack, Intelligence unit of IRGC hit, X
کیپشن: آج صبح نو بجے کے قریب، دمشق کے اہم ترین محلوں میں سے ایک، میزے کے علاقے میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں انٹیلی جنس اور قونصل خانے کی متعدد عمارتیں واقع ہیں۔ آئی آر جی سی کے دمشق دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شام کے دارلاحکومت دمشق میں میزائلوں کے حملہ میں ایران کے پاسداران انقلاب کے کئی انٹیلی جنس عہدیدار ہلاک ہو گئے۔  

ایران کےپاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے تصدیق کی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی پاسداران کے زیر استعمال عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے چار "فوجی مشیر" مارے گئے ہیں۔

عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ آج صبح نو بجے کے قریب، دمشق کے اہم ترین محلوں میں سے ایک، میزے کے علاقے میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں انٹیلی جنس اور قونصل خانے کی متعدد عمارتیں واقع ہیں۔اس میزائل حملے میں آئی آر جی سی کے دمشق دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔

قطر کے نیوز چینل الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہدف IRGC کا ایک انٹیلی جنس یونٹ تھا، الجزیرہ نے اپنے ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ شام میں IRGC کا ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار اور اس کے معاون عمارت میں تھے۔

ایک مختصر بیان میں، IRGC نے کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں "شامی فوج کے متعدد اہلکار اور چار فوجی مشیر" مارے گئے۔ بعد ازاں اس نے حجت اللہ امیدوار، علی آغازادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اسے اسرائیل کا "دہشت گرد" حملہ قرار دیا، اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، حملہ کم از کم چار میزائلوں سے کیا گیا، میزائلوں نے ایک چار منزلہ عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ کم از کم ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔